Home » Places

Shoukat Omer Memorial Hospital

8 January 2012 176 views No Comment
Find more articles about: , ,

شوکت عمر میموریل ہسپتال کا سنگِ بنیاد 1969ء میں ڈاکٹر قدسیہ شوکت نے رکھا۔ ڈاکٹر قدسیہ نے جب ہسپتال بنانے کا ارادہ کیا تو اُن کے پاس مطلوبہ رقم نہیں تھی لیکن اُن میں اپنے ارادے کو پایۂ تکمیل تک پہنچانے کا سچا جذبہ موجود تھا، اُنھوں نے اپنی جمع پونجی اور کچھ رقم اُدھار لے کر اس ہسپتال کا آغاز کیا۔ ہسپتال کے قیام کے وقت اس میں صرف 20 بستروں (beds) کی گنجائش موجود تھی۔ کچھ عرصے بعد ہسپتال کو ابو ظہبی کی جانب سے عطیات ملے جس سے اس کے رقبے میں اضافہ کیا اور ابو ظہبی بلاک بنایا گیا، اُس کے بعد جرمنی نے بھی ہسپتال کو عطیات فراہم کیے چناں چہ ہسپتال میں جرمن بلاک کی قیام بھی رکھی گئی۔

ڈاکٹر قدسیہ شوکت نے یہ ہسپتال اپنے شوہر کے نام پر قائم کیا تھا، اپنے شوہر کے انتقال کے بعد اُنھوں نے یہ ہسپتال 1979ء میں مکمل طور پر فوجی فاؤنڈیشن کے حوالے کردیا۔ اب اس ہسپتال کے پاس تقریباً 2 ایکڑ جگہ ہے، اور گنجائش 20 بستروں سے بڑھ کر 200 بستروں تک ہوچکی ہے۔ اس کے علاوہ 2 آپریشن تھیٹر (Operation Theater) اور 2 انتہائی نگہداشت یونٹ (Intensive Care Unit) قائم ہیں جن میں ایک میڈیکل اور ایک سرجیکل ہے، اس کے علاوہ یہاں دیگر ضروری طبّی سہولیات بھی میسر ہیں۔ ہسپتال میں کئی اسپیشلسٹ ڈاکٹرز (Specialist Doctors) بیٹھتے ہیں اور اس کا انتظام فوجی فاؤنڈیشن کے پاس ہے۔ یہاں فوجیوں کا علاج مفت کیا جاتا ہے جب کہ عام لوگوں کا علاج بھی مناسب قیمت میں کیا جاتا ہے۔ ہسپتال میں کئی خوب صورت باغ ہیں۔

ڈاکٹر قدسیہ کی اس ہسپتال کے لیے خدمات کے خراج میں اُنھیں فوجی فاؤنڈیشن نے اسی ہسپتال میں رہنے کی جگہ اور کاموں میں مدد کے لیے نوکر فراہم کیے ہیں، جب کہ کہیں آنے جانے کے لیے ڈرائیور کے ساتھ گاڑی کی سہولت اور مفت علاج کی سہولت بھی دی گئی ہے۔

فوجی فاؤنڈیشن کے زیرِ انتظام آنے کے بعد اس ہسپتال کا نام شوکت عمر میموریل ہسپتال سے بدل کر فوجی فاؤنڈیشن ہسپتال (Fauji Foundation Hospital) رکھ دیا گیا لیکن اب بھی ہسپتال میں کچھ جگہوں پر شوکت عمر میموریل ہسپتال یا شوکت عمر میموریل فوجی فاؤنڈیشن ہسپتال لکھا نظر آتا ہے۔ اس ہسپتال کو ان دنوں بریگیڈیئر محمد محمود چلارہے ہیں۔

مریضوں سے ملاقات کے اوقات:
پیر سے سنیچر (ہفتہ): شام 7 بجے سے رات 8 بجے تک۔
اتوار: صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک۔

شوکت عمر میموریل ہسپتال/ فوجی فاؤنڈیشن ہسپتال
شاہ فیصل کالونی نمبر 2، نزد عید گاہ گراؤنڈ،
کراچی۔
Telephone # +92-21-34573172-3
Fax # +92-21-34576943



View Larger Map

1 Star2 Stars3 Stars4 Stars5 Stars (No Ratings Yet)
Loading ... Loading ...

Leave your response!

Add your comment below, or trackback from your own site. You can also subscribe to these comments via RSS.

Be nice. Keep it clean. Stay on topic. No spam.

You can use these tags:
<a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong>

This is a Gravatar-enabled weblog. To get your own globally-recognized-avatar, please register at Gravatar.