Home » Places

Baqai Hospital

8 January 2012 198 views No Comment
Find more articles about: , ,

ڈاکٹر فرید الدین بقائی 22 مئی 1935ء کو دہلی میں پیدا ہوئے۔ تشکیلِ پاکستان کے بعد اُن کا خاندان ہجرت کرکے کراچی آگیا۔ ڈاکٹر بقائی نے 1958ء میں ڈاؤ میڈیکل کالج، کراچی سے ایم۔بی۔بی۔ایس (M.B.B.S) کیا، بعد ازاں جناح پوسٹ گریجویٹ کالج میں اُن کے ایک استاد کرنل سعید احمد نے سرجری کے شعبے میں ڈاکٹر بقائی کی مہارت اور دل چسپی دیکھتے ہوئے اُنھیں اعلا تعلیم کے لیے 1965ء میں برطانیہ بھیج دیا۔

ڈاکٹر فرید الدین بقائی اور اُن کی اہلیہ ڈاکٹر زاہدہ بقائی، دونوں ہی نے سرجری کی تعلیم حاصل کی تھی، جب وہ پاکستان اور برطانیہ سے طبعی تعلیم (medical education) مکمل کرچکے تو اُنھوں نے 1969ء کی دہائی میں کراچی جیسے بڑے شہر کی ضروریات کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے ناظم آباد نمبر3، کراچی کے علاقے میں ایک پرائیوٹ ہسپتال کی بنیاد رکھی جس کا نام ’’بقائی ہسپتال‘‘ رکھا۔ جلد ہی یہ 350 بستروں پر مشتمل اور ضروری سہولیات کا حامل ایک جنرل ہسپتال بن گیا۔

بعد ازاں ڈاکٹر بقائی نے اس صورتِ حال کا ادراک کرتے ہوئے کہ حکومت طبّی سہولیات فراہم کرنے میں زیادہ تر شہری علاقوں کو ترجیح دیتی ہے اور دیہی علاقے محروم رہ جاتے ہیں، 1976ء میں کراچی سپر ہائی وے کے قریب بقائی میڈیکل کمپلیکس کی بنیاد رکھی جہاں پاکستان کا پہلا دیہی طبی مرکز (Rural Medical Center) قائم کیا گیا۔ بقائی میڈیکل کمپلیکس اب بقائی میڈیکل کالج، بقائی ڈینٹل کالج اور بقائی انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز پر مشتمل ہے۔

Baqai Hospital
111-B-1/8, Nazimabad No. 3, Karachi, Pakistan
36618085 – 36618082


View Larger Map

1 Star2 Stars3 Stars4 Stars5 Stars (No Ratings Yet)
Loading ... Loading ...

Leave your response!

Add your comment below, or trackback from your own site. You can also subscribe to these comments via RSS.

Be nice. Keep it clean. Stay on topic. No spam.

You can use these tags:
<a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong>

This is a Gravatar-enabled weblog. To get your own globally-recognized-avatar, please register at Gravatar.